آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔
نمیبیا نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف دیا۔ نمیبیا کی جانب سے جان نکول 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک اور باس ڈی لیڈ نے دو دو جبکہ فریڈ کلاسن اور آریان دت نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کا میچ کھیلنے کا فیصلہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل آ گیا
157 رنز کا ہدف نیدرلینڈز نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اس طرح نیدر لینڈز نے سات وکٹوں سے فتح اپنے نام کر لیا۔
نیدر لینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈ 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
