قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کیخلاف میچ بائیکاٹ ختم کرنے کافیصلہ درست قرار دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا جذبہ سیاست پر غالب آگیا،حکومت نےفیصلے سےکھیل کےعالمی استحکام کوبرقراررکھا،کرکٹ جیت گئی،یہ کھیل دنیا بھر میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان امریکا کے مدمقابل، آج تین میچ کھیلے جائیں گے
یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان نے قومی ٹیم کو 15 فروری 2026 کو بھارت سے میچ کھیلنے کی اجازت دے دی،پاکستان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے شیڈول میچ کھیلے گا،اجازت دینے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بریفنگ کے بعد کیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی سی بی، آئی سی سی اور بی سی بی مذاکرات کے نتائج سے وزیراعظم کو آگاہ کیا،بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی درخواستوں پر حکومتِ پاکستان نے مکمل جائزہ لیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: پاک بھارت میچ بائیکاٹ پر سارو گنگولی کا سخت ردعمل
سری لنکا، عرب امارات سمیت دیگر ممالک بھی پاکستان سے میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کرچکے تھے،وزیراعظم کی سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی۔
سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف سے موجودہ تعطل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی درخواست کی تھی،حکومتِ پاکستان نے بنگلا دیش کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کا فاتحانہ آغاز ، آئر لینڈ کو شکست دیدی
حکومتِ پاکستان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ فیصلہ کرکٹ کے جذبے اور عالمی کھیل کے تسلسل کے لیے کیا گیا،وزیراعظم اور قوم کی جانب سے شاہینوں کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا۔
