بی سی سی آئی نے بھارتی کرکٹرز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
بھارت اپنے گروپ مرحلے کے تین میچ اپنے ہی ملک میں کھیل رہا ہے جبکہ پاکستان کے خلاف 15 فروری کو کولمبو میں میچ شیڈول ہے۔
جس کے لئے بھارتی ٹیم منیجمنٹ نے بی سی سی آئی سے رابطہ کیا کہ وہ فیملیز کو ساتھ لے کر جانا چاہتے ہیں لیکن بورڈ نے واضح کر دیا کہ اسکواڈ کے اراکین فیملیز ساتھ نہیں رکھ سکتے۔
بورڈ کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑی چاہیں تو وہ اپنی فیملیز کے لیے الگ انتظامات کر سکتے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اسکواڈ کو 45 دن سے زائد کے اوے ٹور پر زیادہ سے زیادہ 14 روز تک خاندان ساتھ رکھنے کی اجازت ہے۔
پاکستان کا میچ کھیلنے کا فیصلہ، آئی سی سی کے 174 ملین ڈالرز بچ گئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ ٹورنامنٹ کے لئے خاندان ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
