وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوئی،صوبے کے عوام کیلئے ہرشخص کےساتھ بیٹھوں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی اجلاس بلایا ہے ،صوبے میں صورتحال کا جائزہ لیں گے،سیکیورٹی اداروں سے بھی میٹنگ کرنی ہے۔
متاثرین کی معاونت کیلئے جاری فنڈز کی ایک ایک پائی کا حساب رکھا جائے گا، سہیل آفریدی
خیبرپختونخوا میں انصاف اورترقی کیلئے امن ضروری ہے،خیبرپختونخوا پر ہر شخص نے تجربہ کیا اس لیے صوبہ بدامنی کا شکار رہا،بند کمروں میں فیصلےکرنے کےخلاف ہوں۔
بدامنی کی وجہ سے نوجوانوں کو وہ سب نہیں ملا جو دوسرے صوبوں میں ملا ،اب ہم خیبرپختونخوا پر تجربے نہیں ہونے دیں گے۔
