سپریم کورٹ نے وکیل سلمان صفدرکو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ وکیل سلمان صفدر سے آج ہی بانی پی ٹی کی ملاقات کروائی جائے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ سلمان صفدر بطور عدالتی کمیشن اڈیالہ جیل وزٹ کریں گے، انہوں نے کہا کہ عدالت کا 24 اگست 2023 کا جیل سہولت سے متعلق حکم موجود ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جیل سہولیات سے متعلق عدالتی حکم پر عمل ہونا چاہیے، سلمان صفدر عدالت کے دوست کے طور پر آج ہی اڈیالہ جیل جائیں گے۔
پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے دی
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ سلمان صفدر آج ہی ملاقات کرکے رپورٹ کل تک عدالت میں جمع کروائیں گے۔
