محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سرکاری اسکولز میں قائم بُک بینک سےمتعلق ہدایات جاری کردیں۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے کہا ہے کہ سالانہ امتحان کے بعد طلبہ سے مفت درسی کتب لازمی واپس لی جائیں،طلبہ کے رزلٹ کارڈ پر درسی کتب کی واپسی کا اندراج کیا جائے۔
مسقط کتب میلہ ، سعودی عرب نے قرآن کے 10 نسخے تقسیم کر دیئے
جمع شدہ کتابیں اسکول بُک بینک میں محفوظ کی جائیں،پرائمری تا ہائر سیکنڈری تمام طلبہ سے کتابوں کی واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ڈی ای اوز کو اپنے اضلاع کے بُک بینک اسٹاک کی تفصیلات جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے،محکمہ اسکول ایجوکیشن کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی تعلیمی افسران اسٹاک ریکارڈ ریجنل ڈائریکٹرز کو جمع کرائیں۔
امریکہ نے3500سال پرانا کتبہ عراق کو واپس کر دیا
ریجنل ڈائریکٹرز ضلع وار بُک بینک کا ڈیٹا محکمہ کو فراہم کرنے کے پاپند ہونگے۔
