محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، وفاقی دارالحکومت میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
مری،گلیات اور گرد و نواح میں بارش و برفباری کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ اور کوہستان میں بارش و برفباری کی توقع ہے۔
پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
مشعل پاکستان نے پاکستان ریفارمز رپورٹ 2026 شائع کر دی
کوئٹہ، زیارت، ژوب اور موسیٰ خیل میں بارش و برفباری کا امکان ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
