ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کی باضابطہ رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب بغیر رجسٹریشن ٹیکسی اور بائیکیا چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر کل سے باضابطہ رجسٹریشن شروع ہو گی ،تمام ڈرائیورز اور گاڑیوں کی معلومات جمع کی جائیں گی ، ڈی سی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو تمام ٹیکسی سروسز کے سی ای اوز سے رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
آن لائن ٹیکسی اوبر نے پاکستان میں سروس بند کر دی
غیر رجسٹرڈ چلنے والی گاڑیوں اور بائیکیا کی رجسٹریشن ڈیجیٹل آٹومیشن کے تحت کی جائے گی۔ رجسٹریشن ایپ پر اسلام آباد پولیس کو بھی تمام ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو گی۔
رجسٹریشن کے بعد ڈرائیور کے لیے مسافروں کی تفصیلات ایپ پر اپلوڈ کرنا لازمی ہو گا، مسافر کے شناختی کارڈ نمبر کے اندراج کے بغیر ڈرائیور کو سواری لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
