بھاٹی گیٹ میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے مقدمے میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔
ڈسٹرکٹ کورٹ لاہور نے گرفتار 5ملزمان کی صلح کی بنیاد پر ضمانت منظور کر لی، عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ اگر ملزمان کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو ضمانت پر رہا کر دیا جائے۔
سانحہ بھاٹی گیٹ پر مریم نواز کی شدید برہمی رنگ لے آئی
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھاٹی گیٹ واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پراہم بیان جاری کیا ہے ،مریم نواز نے بتایا کہ بھاٹی گیٹ مین ہول واقعے کے مقدمے کے مدعی نے ملزمان کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا ہے۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ نے 85 لاکھ روپے وصول کیے ہیں،جبکہ جاں بحق ہونے والی خاتون کے والد ساجد نے 25 لاکھ روپے لیے ہیں۔ جس کے بعد عدالت نے انہیں ضمانت دے دی ہے۔
