نیپرا نے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز2026کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،اطلاق بائیوگیس صارفین پر بھی ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نئی ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروادیا گیا،بلنگ سائیکل کے اختتام پربلنگ نظام کے تحت بل جاری ہوگا۔
نئی سولر پالیسی کا اطلاق کن صارفین پر ہوگا؟ وزیر توانائی نے واضح کردیا
نیٹ میٹرنگ صارفین سے نیشنل ایوریج انرجی پرائس کے مطابق بجلی خریدی جائے گی،جبکہ موجودہ رائج ٹیرف کے حساب سے بجلی فراہم کی جائے گی۔
نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی پر صارفین کو سہ ماہی بنیادوں پرادائیگی کی جائے گی،نیٹ میٹرنگ کے لیے معاہدے کی مدت 5 سال تک محدود کردی گئی۔
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کو بڑا دھچکا،صارفین کی چیخیں نکل گئیں
معاہدہ ختم ہونے کے بعد مزید 5سال کی تجدید کی جائے گی،نئی ریگولیشنز کے بعد نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2015 معطل ہوجائیں گی۔
