لاہورتعلیمی بورڈ کے تحت امتحان کے لیے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کی بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار دیدی گئی۔
مراسلے کے مطابق امتحان سنٹر میں انٹری دونوں انگوٹھوں کی ویری فکیشن کے بعد ممکن ہوگی۔ لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اسکولز، کالجز کے پرنسپلز کو طلباء کے بائیو میٹرک فنگرپرنٹس لینے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں اے آئی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ
امتحانی مرکز میں طلباء کی امتحان سے قبل بائیومیٹرک حاضری ہو گی، طلباء کے دونوں انگوٹھوں کے پرنٹس چیک کیے جائیں گے۔
بورڈ ہدایات کے مطابق تعلیمی ادارے کا سربراہ بائیومیٹرک ڈیوائس کابندوبست کرے گا، لاہوربورڈ کے سوفٹ ویئر پر بائیومیٹرک ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے گا ،طلبا کے دونوں انگوٹھوں کے بائیومیٹرک امپریشن لینا لازمی ہوں گے۔
