پنجاب حکومت نے بیوہ خواتین کے لئے سپورٹ کارڈ اسکیم کی منظوری دے دی۔
یہ اسکیم صوبے بھر کی بیوہ خواتین کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے متعارف کروائی گئی ہے اور زکوۃ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تحت لاگو کی جائے گی۔
سندھ کابینہ نےسرکاری ملازمین کیلئے نئی پنشن اسکیم کی منظوری دیدی
اسکیم کے تحت ہر مستحق بیوہ خاتون کو ایک لاکھ روپے نقد رقم دی جائے گی۔ اگر بیوہ کا ایک بچہ ہے تو اضافی پچیس ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ دو بچے ہیں تو مزید پچاس ہزار روپے دئیے جائیں گے۔
اسکیم کا مقصد بیوہ خواتین پر مالی دبائو کم کرنا اور ان کے بچوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔زکوۃ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے اس اسکیم کے لئے چار ارب روپے مختص کیے ہیں، یہ اسکیم اس ماہ کے آخر تک لاگو ہونے کی توقع ہے۔
