پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان 2 ارب45کروڑروپے میں نیلام کردی گئی،ولی ٹیک نے پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان خرید لی۔

نیلامی کی بیس پرائس 182 کروڑ روپے رکھی گئی تھی ۔سی ڈی وینچر نے سب سے بڑی بولی 221 کروڑ کی لگائی تھی۔نیلامی میں کامیابی کے بعد ولی ٹیک نے پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان کا نام راولپنڈی رکھ دیا۔

علی ترین کا ملتان سلطانز چھوڑنے کا اعلان
بعدازاں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولی ٹیک کو فرنچائز خریدنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔تمام بڈرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔سلمان نصیرنے جو نمبر مجھے بتائے تھے آج وہ قیمت مختلف رہی۔
اس موقع پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا تقریب میں کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں آج ایک خواب پورا ہوا،محسن نقوی آئندہ چند دنوں میں مزید خوشخبری دینگے۔
