فلکیاتی ماہرین نے رواں سال رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخوں میں اسلامی ممالک کے درمیان فرق کا امکان ظاہر کیا ہے۔رمضان میں 29 روزے ہوں گے یا 30 ؟ یہ ابھی واضح نہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف جغرافیائی مقامات اور چاند دیکھنے کے روایتی و سائنسی طریقوں کے باعث کچھ ممالک میں پہلا روزہ 18 فروری اور بعض میں 19 فروری کو ہو سکتا ہے۔
رمضان 2026: صدقۂ فطر اور فدیہ کی نئی رقوم مقرر
عرب یونین برائے فلکیات و خلائی سائنسز کے رکن اور امارات فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے بتایا کہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش منگل 17 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق شام کے وقت ہو گی اور پیدائش کے فوراً بعد چاند غروب ہو جانے کی وجہ سے اس روز انسانی آنکھ سے چاند دیکھنا تقریباً ناممکن ہو گا۔
آمدہ رمضان میں روزے کتنے گھنٹے کے ہوں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ قوی امکان ہے کہ بدھ 18 فروری کی شام چاند واضح نظر آئے گا، جس کے بعد پہلا روزہ جمعرات 19 فروری کو ہو گا۔
