ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے ایران کے عوام کو متحد اور پرعزم رہنے کا پیغام دیا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ قوم کی طاقت کا تعلق میزائلوں اور طیاروں سے زیادہ اقوام کے عزم اور استقامت سے ہوتا ہے،قوم نے استقامت دکھائی ہے اور مختلف میدانوں میں اپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ایک بار پھریکجہتی و استقامت دکھائیں ، دشمن کو مایوس کریں۔
بھارت نے بحیرہ عرب میں ایران کے 3 تیل بردار جہاز قبضے میں لے لئے
خبر ایجنسی کے مطابق سپریم لیڈر کے مشیر اور ایرانی سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کل عمان جائیں گے ،ایران اور امریکا کے درمیان گزشتہ ہفتے عمان میں جوہری مذاکرات ہوئے تھے۔
ایرانی حکام نے میزائل پروگرام کو مذاکرات میں شامل کرنے کی شرط کو مسترد کیا تھا۔
