پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ دنوں سے ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی ممکنہ شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ مداحوں کی دلچسپی اس وقت مزید بڑھ گئی جب ہانیہ نے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنی شادی کی تاریخ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نکاح جمعے کے روز دوپہر ہوگا۔
ڈکی بھائی اور اہلیہ کے خلاف آن لائن جوئے کی تشہیر کے الزام میں فرد جرم عائد

ان کے اس اعلان کے بعد مداحوں میں خوشی اور جوش و خروش دیکھنے میں آیا، اور سوشل میڈیا پر مداح مختلف ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ مداح اس بات پر حیرت زدہ ہیں کہ آیا یہ واقعی اعلان ہے یا مزاحیہ انداز میں بات کی گئی۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر دونوں شوبز کی دنیا کے معروف فنکار ہیں اور ان کے تعلقات، علیحدگی اور شادی کی خبریں پہلے بھی میڈیا میں زیرِ بحث رہی ہیں۔
پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے منگنی کرلی، منگیتر کون ہے؟
View this post on Instagram
حال ہی میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ایک دوسرے کی خاندانی تقریبات میں بھی شریک ہوئے، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی، جس سے مداحوں میں تجسس اور بڑھ گیا ہے۔
