طرابلس: لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کشتی الٹنے کے حادثے میں اب تک صرف دو خواتین کو زندہ بچایا جا سکا ہے۔ جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں مختلف افریقی ممالک کے پناہ گزین اور مہاجرین سوار تھے۔ جو بہتر مستقبل کی تلاش میں سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
بین الاقوامی تنظیم کے مطابق یہ افسوسناک کشتی حادثہ 6 فروری کو پیش آیا، تاہم خراب موسم اور سمندری حالات کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوبل انعام یافتہ سماجی رہنما نرگس محمدی کو 6 سال قید کی سزا
لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے مقامی حکام اور امدادی ادارے مشترکہ طور پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔ جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
