چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو کے حساب سے1100، کھجور کے حساب 1600روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کرنا ہو گا، صدقہ فطر ہر مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے۔
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔
