لاہور کی ایک عدالت نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آن لائن جوئے کی تشہیر کے الزام میں فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
عدالت میں سماعت جج مجسٹریٹ نعیم وٹو کے روبرو ہوئی، جس میں ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ تمام ملزمان نے عائد الزامات سے انکار کیا۔ عدالت نے گواہوں کو 23 فروری کو مزید سماعت کے لیے طلب کر لیا، تاکہ وہ اپنے بیانات قلمبند کرائیں۔
پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے منگنی کرلی، منگیتر کون ہے؟
یار رہے کہ یہ مقدمہ قومی سائبر جرائم تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے درج کیا گیا، جس میں الزام ہے کہ ملزمان نے اپنی ویڈیوز اور سوشل میڈیا پر مختلف آن لائن جوئے کی ایپلیکیشنز کی تشہیر کی، جس کے نتیجے میں نوجوانوں اور صارفین کو مالی نقصان پہنچا۔
ڈکی بھائی پاکستان کے سب سے مقبول ڈیجیٹل مواد بنانے والوں میں شمار ہوتے ہیں، اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ انہیں اگست 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے مشروط ضمانت دی تھی۔
