چانگان پاکستان نے اپنی مقبول گاڑیوں اوشان ایکس 7 اور السوِن بلیک سیریز پر محدود مدت کے لیے خصوصی پروموشنل آفرز کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین کو لاکھوں روپے کی بچت کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
چانگان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چانگان اوشان ایکس 7 مختلف ویریئنٹس میں مجموعی طور پر 7 لاکھ روپے تک کے فوائد کے ساتھ دستیاب ہے۔ اس خصوصی آفر کے بعد اوشان ایکس 7 کی ابتدائی قیمت کم ہو کر 79 لاکھ 49 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ یہ آفر فائیو سیٹر اور سیون سیٹر فیوچر سینس ماڈلز کے ساتھ ساتھ سیون سیٹر کمفرٹ ویریئنٹ پر بھی لاگو ہو گی۔
کمپنی کے مطابق کیش ڈسکاؤنٹ کے علاوہ منتخب ویریئنٹس میں دو سال کی پری پیڈ پیریاوڈک مینٹیننس بھی شامل ہے، جس سے صارفین کو اضافی مالی فائدہ حاصل ہو گا۔
دوسری جانب چانگان پاکستان نے السوِن بلیک سیریز کے لیے بھی پرکشش آفر متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت صارفین کو 5 لاکھ روپے تک کی بچت دی جا رہی ہے۔ رعایت کے بعد السون بلیک سیریز کی ابتدائی قیمت 37 لاکھ 89 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ آفر مینوئل اور ڈی سی ٹی دونوں ویریئنٹس پر لاگو ہو گی جبکہ اس میں دو سال کی مفت پری پیڈ پیریاوڈک مینٹیننس بھی شامل ہے، جس کی مالیت ایک لاکھ 25 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔
چانگان پاکستان نے دلچسپی رکھنے والے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید تفصیلات، اہلیت اور بکنگ کے لیے ملک بھر میں موجود مجاز ڈیلرشپس سے رجوع کریں یا کمپنی کی کسٹمر ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔کمپنی کے مطابق تمام آفرز شرائط و ضوابط کے تحت محدود مدت کے لیے دستیاب ہوں گی۔