ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں مختلف ٹیموں میں زیادہ عمر کے کھلاڑی اس مرتبہ بھی حصہ لے رہے ہیں۔
عمان کے آل راؤنڈر محمد ندیم کی عمر 43 سال ہے، وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں۔ وہ اب تک 70 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔
آسٹریلیا کو بڑا دھچکا ، جوش ہیزل ووڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر
اس کے بعد اٹلی کے کپتان وین میڈسن ہیں جن کی عمر 42 سال ہے۔ انہوں نے اب تک 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، جن میں انہوں نے 205 رنز اسکور کیے ہیں۔
نیدرلینڈز کے 41 سالہ رولوف وین ڈر مروے بھی عمر رسیدہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں، انہوں نے 66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 561 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 74 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے نیدر لینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
اس کے علاوہ 41 سال کے افغانستان کے محمد نبی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ محمد نبی نے 147 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، زمبابوے کے بیٹر برینڈن ٹیلر 40 سال کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کر رہے ہیں۔
