ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 183 رنز کا ہدف دیدیا۔
ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ شیمرون ہیٹمیئر نے شاندار 64 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ برینڈن کنگ نے 35 اور شیرفین ردرفورڈ نے 26 رنز بنائے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے بریڈ کورے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
