عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن کی تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔
عالمی منڈی میں آج فی اونس سونا 214 ڈالر سستا ہو کر 4850 ڈالر پرآگیا،عالمی منڈی میں فی اونس سونا ایک بار پھر 5 ہزار ڈالر سے نیچے آ گیا۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 21 ہزار 400 روپے کم ہو گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ ، 7 ہزار 762 روپے کا ہو گیا۔
سونا بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد سستا ہو گیا
اسی طرح 10 گرام سونے کے بھائو 18 ہزار 347 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ ، 35 ہزار 324 روپے ریکارڈ گئے گئے۔
اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1430 روپےکم ہو کر 7825 روپے پرآ گئی۔
