راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں قید منشیات کیس کے ایک سزا یافتہ قیدی کا دورانِ علاج انتقال ہوگیا۔
جیل ذرائع کے مطابق قیدی کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
عید کے موقع پر بشریٰ بی بی کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات
جیل حکام کا کہنا ہے کہ متوفی قیدی کی شناخت بابر سلیم کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبیعت بگڑنے پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے اس کی جان بچانے کی کوششیں کی گئیں تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق بابر سلیم کو کچھ عرصہ قبل منشیات کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اڈیالا جیل میں سزا کاٹ رہا تھا۔ اس کے خلاف مقدمہ تھانہ ڈوڈیال میں درج تھا۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیدی کی صحت اچانک زیادہ خراب ہوگئی تھی جس کے بعد اسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں اسپتال منتقل کیا گیا۔
فیصل کریم کنڈی کوئی سیٹ جیت کر دکھائیں پھر عدم اعتماد لائیں ، عمر ایوب
ابتدائی اطلاعات کے مطابق قیدی کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ ڈاکٹروں نے اسے بچانے کے لیے ضروری طبی اقدامات کیے مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ضابطے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ متوفی کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد میت ورثا کے حوالے کی جائے گی۔
بھارت نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو ایسی ڈوز دیں گے تاقیامت یاد رکھے گا، شیخ رشید
بابر سلیم کا تعلق ضلع چکوال سے بتایا جاتا ہے۔ وہ کچھ عرصے سے اڈیالہ جیل میں قید تھا اور اپنے خلاف درج منشیات کیس میں سزا بھگت رہا تھا۔ جیل حکام کے مطابق قیدی کی طبیعت میں خرابی کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر طبی ٹیم کو بلایا گیا اور اسے اسپتال منتقل کرنے میں تاخیر نہیں کی گئی۔
واقعے کے بعد جیل انتظامیہ نے اپنی داخلی رپورٹ مرتب کرنا شروع کر دی ہے جبکہ قیدی کی موت کی وجوہات کا تعین طبی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔
