اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ 11 کیلئے ڈیون کانوے کو ڈائریکٹ سائن کرلیا۔
ڈیون کانوے کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدہ 6 کروڑ 30 لاکھ روپے میں طے ہوا،پی ایس ایل میں ہر ٹیم کو ایک انٹرنیشنل کھلاڑی ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا اسپورٹس برانڈ بن گیا ہے،پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی مالیت میں149فیصد اضافہ ہوگیا۔
پی ایس ایل 11: پانچ فرنچائز نے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کے معاوضوں کا اعلان کر دیا
سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی صف اوّل کی لیگز میں اپنی جگہ مضبوط کررہی ہے،انٹرنیشنل میڈیا رائٹس میں 149فیصد اضافہ عالمی اعتماد کا عکاس ہے۔
پاکستان سپرلیگ کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے،یہ ہر پاکستانی کی جیت ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے پی ایس ایل 11 کے براڈ کاسٹنگ رائٹس بھارت کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے نشریاتی حقوق کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی مقامی کمپنیوں کو آگاہ کردیا۔
پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان
بھارت میں پی ایس ایل 11 کے میچز براڈکاسٹ نہیں ہوں گے،بھارت سے سیاسی کشیدگی کے باعث براڈ کاسٹنگ رائٹس نہ بیچنے کا فیصلہ کیاگیا،پاکستان سپر لیگ 26مارچ سے 3مئی تک کھیلی جائیگی۔
