سیاسی کشیدگی کے باوجود پاکستان اور بھارت کی فٹبال ٹیمیں ایک بار پھر میدان میں آمنے سامنے آئیں گی۔
دونوں روایتی حریف ساف انڈر 20 فٹبال چیمپین شپ میں 26 مارچ کو مالدیپ کے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔
یہ ٹورنامنٹ 23 مارچ سے 4 اپریل تک مالدیپ کی میزبانی میں کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 7 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔
ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں میزبان مالدیپ کے ساتھ نیپال، بھوٹان اور سری لنکا شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان اور بنگلا دیش کو رکھا گیا ہے۔
پاکستان اپنی مہم کا آغاز 24 مارچ کو بنگلا دیش کے خلاف میچ سے کرے گا، جبکہ دوسرا گروپ میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
پی سی بی کا پی ایس ایل 11 کے میچز بھارت میں نہ دکھانے کا فیصلہ
دونوں گروپس سے سرفہرست دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، جو یکم اپریل کو منعقد ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
اگر دونوں ٹیمیں آگے کے مراحل تک رسائی حاصل کر لیتی ہیں تو پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹورنامنٹ میں تین بار مقابلہ ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔
