لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کردیا گیا۔
ان کے قتل کی قذافی خاندان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے، لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی ان کے مشیر عبداللہ عثمان کے حوالے سے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سیف الاسلام قذافی کا قتل چار افراد نے کیا، انہیں باغ میں گولی مارنے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
ایران مڈ نائٹ ہیمرجیسا آپریشن دوبارہ نہیں چاہے گا، امید ہے مذاکرات کامیاب ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
سیف الاسلام کو طویل عرصے سے اپنے والد کا جانشین سمجھا جا رہا تھا، انہوں نے 2021 میں صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا تاہم یہ انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیے گئے۔
