قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کروانے کا مطالبہ کردیا۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، ان کا طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کروایا جائے۔
سلمان اکرم راجہ کی محمود اچکزئی سے ملاقات، مشترکہ لائحہ عمل پرمشاورت
خط میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی ڈاکٹروں کے نام بھی تجویز کر دیئے جن میں ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر عامر اعوان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ عمران خان میں آنکھوں کی ایک سنگین بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جسے سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن (CRVO) کہا جاتا ہے۔
