اداکارہ ہانیہ عامر اور مایا علی نے شادیوں کے سیزن کے دوران سوشل میڈیا پر دلہنوں کے لباس اور انداز پر ہونے والی تنقید کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ فیشن کا تجزیہ اور تنقید رن ویز، ریڈ کارپٹس اور کمرشل فیشن تک محدود ہونی چاہیے، جبکہ حقیقی دلہنوں کے شادی کے لمحات کو ریویو یا درجہ بندی کا موضوع نہیں بنایا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق شادی کا دن ذاتی اور جذباتی ہوتا ہے، جسے تنقید کے بجائے احترام اور ہمدردی کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے۔

اریجیت سنگھ کا انوکھا ریسٹورنٹ، کھانوں کی قیمت نے صارفین کو حیران کر دیا
اداکارہ مایا علی نے بھی ہانیہ عامر کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے ان کی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کیا اور عوام سے اپیل کی کہ حقیقی دلہنوں پر غیر ضروری تنقید سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے تمام دلہنوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

یہ بحث اس وقت شدت اختیار کر گئی جب حال ہی میں اداکارہ سبینہ سید کے شادی کے لباس پر سوشل میڈیا پر مختلف فیشن بلاگرز اور صارفین کی جانب سے تنقیدی تبصرے سامنے آئے۔ بعض حلقوں نے دلہن کے لباس کو اس انداز میں زیرِ بحث لایا جیسے وہ کسی عوامی فیشن ایونٹ کا حصہ ہو۔

عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو وائرل
شادیوں کے سیزن میں سوشل میڈیا پر اس نوعیت کی تنقید ایک معمول بنتی جا رہی ہے، جس پر شوبز شخصیات اور صارفین کے درمیان اختلافِ رائے بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کئی افراد کا کہنا ہے کہ ذاتی تقریبات کو عوامی تنقید سے الگ رکھا جانا چاہیے۔
