پاپ کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن پر مبنی فلم ’مائیکل‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے دنیا بھر کے مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑا دی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس فلم میں مائیکل جیکسن کی زندگی کے مختلف پہلو دکھائے گئے ہیں، جن میں ان کا بچپن، موسیقی کے ابتدائی دن، اور سپر اسٹار بننے کا شاندار سفر شامل ہے، جسے انتہائی جاندار انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
معروف اداکار کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، مداحوں میں خوشی کی لہر
ہدایت کار اینٹوان فوکا نے ٹریلر میں جیکسن کی یادگار اسٹیج پرفارمنسز اور ذاتی جدوجہد دونوں کو بڑی خوبصورتی سے دکھایا، جس نے مداحوں کو شدید متاثر کیا۔
فلم میں مرکزی کردار مائیکل جیکسن کے بھتیجے، جعفر جیکسن نے ادا کیا ہے، جنہوں نے اپنے چچا کے انداز، ڈانس اور تاثرات کو انتہائی قدرتی اور دلکش انداز میں پیش کیا ہے۔
ٹریلر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بے پناہ ردعمل سامنے آیا، اور متعدد ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔ مداحوں نے اسے انتہائی پرجوش اور جذباتی لمحہ قرار دیا۔
عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ یہ فلم نہ صرف مائیکل جیکسن کی غیر معمولی کامیابیوں کو اجاگر کرے گی بلکہ ان کی ذاتی زندگی کی پیچیدگیوں پر بھی روشنی ڈالے گی، جس سے نئی نسل اس لیجنڈ کو قریب سے جان سکے گی۔
