پاکستان کے مشہور گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اچانک اسٹیج پر آ کر مداحوں کو خوشی میں مبتلا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں منعقدہ کنسرٹ کے اس یادگار لمحے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔
عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو وائرل
View this post on Instagram
کنسرٹ کے دوران ماہرہ خان، عاصم اظہر کے مشہور گانے “غلط فہمی” پر اسٹیج پر نمودار ہوئیں اور دلکش انداز میں رقص کیا۔ یہ گانا 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم سپر اسٹار کا حصہ تھا، جس میں ماہرہ خان اور بلال اشرف نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
ماہرہ خان پیلے رنگ کے خوبصورت لباس میں نہایت پُرکشش نظر آ رہی تھیں، جبکہ ان کی اچانک آمد نے کنسرٹ کے ماحول کو مزید پُرجوش بنا دیا۔ یہ گانا عاصم اظہر اور زینب فاطمہ سلطان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا تھا اور فلم کا مقبول ترین ٹریک ثابت ہوا تھا۔
اریجیت سنگھ کا انوکھا ریسٹورنٹ، کھانوں کی قیمت نے صارفین کو حیران کر دیا
واضح رہے کہ ماہرہ خان جلد ہی اپنے نئے ڈرامے میں اداکار وحاج علی کے ساتھ نظر آئیں گی، جس کا ناظرین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
