فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کے ہم منصب خلیفہ ابوالقاسم حفتر کی ملاقات

لیبیا کی عرب مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف، فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر اور حکومت لیبیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر اسامہ سعد حماد نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں خاص طور پر اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی کے حالات اور پیشہ ورانہ تعاون پر زور دیا گیا۔

ترکیہ کی مسلح افواج کے سربراہ کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سے ملاقات

اس کے علاوہ پاک فوج اور لیبیا کی افواج کے درمیان مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی جانب سے لیبیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کو دہرایا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر  نے لیبیا میں امن، استحکام اور ادارہ جاتی ترقی کی حمایت پر بھی زور دیا۔ معزز مہمان نےجی ایچ کیو میں واقع شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version