کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں اسلحہ کی نمائش، استعمال اور ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہو گی۔ جبکہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، جلسے اور جلوسوں پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ایک ماہ کے لیے ہو گا۔ جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
