اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے موسم سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی رہی۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہا اور بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوئی۔
ہفتے کو کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 9، گوپس منفی 7، استور، کالام منفی 6، مالم جبہ، اسکردو منفی 4، زیارت منفی 3، پاراچنار، ہنزہ، قلات میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہت جلد بانی پی ٹی آئی کو رہا کرا لیا جائے گا، سہیل آفریدی
اسلام آباد میں کم سے کم 5، کوئٹہ 2، قلات منفی 2، مری 0، لاہور 7، کراچی 12، پشاور 6 اور مظفر آباد میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
