آسٹریلین اداکارہ مارگوٹ رابی کو حال ہی میں ایک تقریب کے دوران قیمتی اور تاریخی ہیرے کا ہار پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، مارگوٹ رابی نے لاس اینجلس میں اپنی فلم کی پریمیئر تقریب میں “تاج محل” نامی ہار پہنا، جس کی مالیت تقریباً 88 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ یہ ہار ماضی میں مشہور ہالی وڈ اداکارہ الزبتھ ٹیلر کی ملکیت تھا، جنہیں یہ زیور ان کے شوہر رچرڈ برٹن نے تحفے میں دیا تھا۔
ایشوریا رائے کی پہلی کمائی کتنی تھی؟ جان کر مداح حیران
View this post on Instagram
مارگوٹ رابی نے میڈیا سے گفتگو میں اس ہار کو الزبتھ ٹیلر سے جوڑتے ہوئے اس کی تاریخ کو رومانوی انداز میں بیان کیا، تاہم یہی بات کئی سوشل میڈیا صارفین کو ناگوار گزری۔
سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ ہار دراصل مغلیہ دور سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی تاریخی جڑیں برصغیر سے جڑی ہوئی ہیں۔ صارفین کے مطابق اس زیور کو صرف فیشن آئٹم کے طور پر پیش کرنا اس کی اصل تاریخ اور ثقافتی اہمیت کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔
کچھ افراد نے مطالبہ کیا کہ ایسے تاریخی زیورات کو ان کے اصل پس منظر اور ثقافتی ورثے کے تناظر میں پیش کیا جانا چاہیے، جبکہ بعض نے اسے نوآبادیاتی دور کی یادگار قرار دیتے ہوئے زیور کی واپسی کی بھی بات کی۔
عمران ہاشمی کا بیٹے کی بیماری کے حوالے سے دل دہلا دینے والا بیان

واضح رہے کہ یہ تاریخی ہار سونے اور روبی کے کارتیر چین پر جڑا ہوا ہے اور الزبتھ ٹیلر کو رچرڈ برٹن کی طرف سے تحفے میں دیا گیا تھا۔ اس ہار کا ڈیزائن مغل دور سے متاثر ہے اور یہ تاج محل کے پیچھے چھپی لازوال محبت کو ظاہر کرتا ہے، جس سے اس زیور کا بھارت کے ثقافتی ورثے سے گہرا تعلق جڑتا ہے۔
