انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں ایک ہفتہ قبل آنے والی لینڈ سلائیڈنگ میں فوت ہونےوالوں کی تعداد بڑھ کر 49 ہو گئی ہے جبکہ 15 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
یہ بات ملک کے مرکزی ریسکیو ادارے باسارناس نے ہفتے کے روز بتائی۔
یہ لینڈ سلائیڈ 24 جنوری کو بانڈونگ بارات کے گاؤں پاسیر لانگو میں شدید بارشوں کے باعث پیش آئی تھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ایمرجنسی کی مدت میں سات فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔
ادھر انڈونیشی بحریہ نے بتایا ہے کہ سرحدی گشت کی تربیت کے دوران پیش آنے والے ایک الگ واقعے میں 23 فوجی بھی جاں بحق ہوئے۔
Landslide in Indonesia. I hope the guys survived pic.twitter.com/MTeizS6B2I
— PirateVojtech (@pirate_vojtech) January 30, 2026
یاد رہے کہ گزشتہ سال کے اواخر میں سماٹرا جزیرے پر آنے والے طوفان سے پیدا ہونے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں تقریباً 1,200 افراد جان سے گئے تھے جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے تھے۔
دوسری جانب باسارناس کے بجٹ میں حال ہی میں پارلیمانی پینل کی جانب سے کٹوتی کی گئی ہے، حالانکہ ادارے کو ملک بھر میں بڑھتی ہوئی قدرتی آفات کے باعث شدید دباؤ کا سامنا ہے۔
