بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے اپنے بیٹے ایان ہاشمی کی بیماری کے حوالے سے جذباتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کا سب سے مشکل لمحہ وہ تھا جب میرا بیٹا 2014 میں بیمار ہوا۔ میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں بیان کر سکوں کہ وہ وقت کیسا تھا۔
اپنی حالیہ ٹیلی ویژن سیریز ‘تسکری’ کی کامیابی کے دوران، عمران ہاشمی کا ایک پرانا انٹرویو سامنے آیا، جس میں 46 سالہ اداکار نے وہ لمحہ یاد کیا جب انہیں اپنے بیٹے کے کینسر کے بارے میں پتہ چلا۔ انہوں نے اسے اپنی زندگی کا سب سے دردناک مرحلہ قرار دیا۔
ایشوریا رائے کی پہلی کمائی کتنی تھی؟ جان کر مداح حیران

عمران ہاشمی نے کہا کہ اس واقعے نے میری توجہ کیریئر سے ہٹا کر ایک باپ کی ذمہ داری کی طرف مرکوز کر دی تھی۔
اداکار نے مزید بتایا کہ 13 جنوری کو ہم کھانے پر گئے اور وہاں اپنے بیٹے کے ساتھ پیزا کھا رہے تھے، تب یہ بات سامنے آئی جب اس نے بتایا کہ اس کے پیشاب میں خون آیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اگلے تین گھنٹوں میں ہم ایک ڈاکٹر کے پاس پہنچے، جس نے کہا کہ آپ کے بیٹے کو کینسر ہے، اگلے دن ہی آپریشن کروانا ہوگا اور بعد میں کیموتھراپی بھی کرانی ہوگی، میں نے محسوس کیا کہ میری پوری دنیا صرف 12 گھنٹوں میں ہی الٹ گئی تھی۔
خاقان شاہنواز اور سبینہ سید رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل
عمران ہاشمی نے مزید کہا کہ یہ مرحلہ پانچ سال تک جاری رہا، اور اس دوران ہماری زندگی ایک دن میں ہی مکمل طور پر بدل گئی۔
واضح رہے کہ اداکار اور ان کی اہلیہ پروین شاہانی کے بیٹے کو خوش قسمتی سے 2019 میں کینسر سے مکمل طور پر صحتیاب قرار دیا گیا۔
