امیر جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی جلال الدین ایڈووکیٹ انتقال کر گئے ۔مرحوم کی نمازجنازہ مفتی محمودمرکز پشاورمیں اداکی گئی ۔ان کی وفات نے جماعتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا پیدا کر دی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے ان کی وفات پرجنوبی افریقہ سے ایک تعزیتی پیغام میں دلی افسوس اور رنج کااظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ جلال الدین ایڈووکیٹ مرحوم میرے دیرینہ رفیق اور نہایت بااعتماد ساتھی تھے۔ انہوں نے ہر ذمہ داری کو دیانت، حکمت اور اخلاص کے ساتھ نبھایا۔ ان کی جدائی میرے لیے ذاتی طور پر بھی صدمے کا باعث ہے۔
مولانا نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک مخلص اورقابل رہنما سےمحروم ہو گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اوران کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
