پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد کے مالک فواد سرور نے واضح کیا ہے کہ ٹیم کی قیادت کسی کھلاڑی کو سینیئرٹی یا شہرت کی بنیاد پر خود بخود نہیں دی جائے گی۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی، چاہے وہ پاکستانی ہو یا غیر ملکی، صرف بڑا نام یا سینیئر ہونے کی بنیاد پر کپتانی کا حق دار نہیں ۔ ہمارا اپنا سلیکشن پروسیس ہے اور مکمل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
کپتان کوئی بھی ہو سکتا ہے، اصل چیز اچھی قیادت ہے۔ جو بھی اس معیار پر پورا اترے گا، اسے یہ ذمہ داری دی جائے گی۔
انہوں نے سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم کے لیے بھی اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر موقع ملا تو وہ بابر اعظم کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہیں گے۔
یاد رہے کہ حیدرآباد فرنچائز نے سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ ، جبکہ گرانٹ بریڈبرن اور کریگ وائٹ کو اسسٹنٹ کوچز مقرر کیا ہے۔
