بلوچستان کے اضلاع ہرنائی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 41 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں 29 جنوری کو کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہرنائی میں 30 جبکہ پنجگور میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
On 29 January 2026, forty one terrorists belonging to Indian proxy, Fitna al Khwarij and Fitna al Hindustan, were killed in two separate operations in Balochistan.
An intelligence based operation (IBO) was conducted in outskirts of Harnai District on reported presence of Fitna…
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 30, 2026
اس کے علاوہ پنجگور میں دہشت گردوں سے ایک بینک سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد ہوئی، جبکہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں ریاست کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔
صدرِ مملکت کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک پاکستان میں مکمل امن و استحکام یقینی نہیں ہو جاتا۔
