پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنیادی انسانی حقوق فراہم نہیں کیے جا رہے۔
سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق حکومتی حلقے پانچ روز تک مسلسل غلط بیانی کرتے رہے، ان کو ہفتے کی شام خفیہ طور پر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی آنکھ کی سرجری کی گئی۔
مسلح افواج وطن کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، فیلڈ مارشل
ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت نے بالآخر حقیقت تسلیم کی تو وہ اڈیالہ جیل پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور ماہرِ امراضِ چشم ڈاکٹر خرم بھی اڈیالہ جیل گئے تھے۔
سلمان اکرم راجا کے مطابق عمران خان کی آنکھ کی سرجری پمز اسپتال میں کی گئی، تاہم ان کے اہلِ خانہ کو یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ کے باہر تقریباً 200 پارلیمنٹیرینز موجود ہیں۔ ان کے بقول وہ اور لطیف کھوسہ کچھ دیر قبل چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے لیے گئے، مگر چیف جسٹس اپنے چیمبر میں موجود نہ ہونے کے باعث ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 41 دہشت گرد ہلاک
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی ہدایت پر انہوں نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی، جو خود سیشن جج بھی ہیں، اور انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔
سلمان اکرم راجا کے مطابق اٹارنی جنرل کو بھی مکمل تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں، جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو اب تک 16 درخواستیں دی جا چکی ہیں، تاہم تاحال کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آیا۔
