فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد انہیں میڈیکل ایمرجنسی سے آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ افراد میں ایک گھریلو خاتون جبکہ دوسرا فیکٹری میں کام کرنے والا ملازم شامل ہے۔ دونوں مریضوں میں بخار اور جسم پر دانوں سمیت مشتبہ علامات پائی گئی ہیں۔ جس کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت انہیں الگ رکھا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں اب تک منکی پاکس کے مجموعی طور پر 18 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ان میں سے ایک مریض دوران علاج جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ دیگر مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر کسی کو غیر معمولی بخار، جسم پر دانے یا دیگر مشتبہ علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر قریبی ڈاکٹر یا اسپتال سے رجوع کریں۔ تاکہ بروقت تشخیص اور علاج ممکن بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کا خدشہ، الرٹ جاری
محکمہ صحت کے مطابق صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ اور احتیاطی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔
