پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جنہوں نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
لائبہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دعائے خیر ، ڈھولکی اورنکاح کی تقریب کی چند تصاویر شیئر کیں، جن کے بعد ان کے نکاح کے فوٹو شوٹ کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آ گئیں۔
View this post on Instagram
تابش ہاشمی کے بیان پر شرجیل میمن برہم، ٹی وی چینل سے نوٹس لینے کا مطالبہ
ویڈیوز میں اداکارہ سفید اور سنہرے رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس نظر آ رہی ہیں، جس پر نفیس شیشے کی کڑھائی کی گئی ہے۔

ویڈیوز میں یہ بات نمایاں رہی کہ دولہے کا چہرہ جان بوجھ کر ظاہر نہیں کیا گیا اور ان کی شناخت چھپانے کے لیے پھولوں کی تصویر کا استعمال کیا گیا۔ دولہے نے سادہ سفید شلوار قمیض زیب تن کر رکھی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کے نکاح کی یہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا صارفین میں خاصی مقبول ہو رہی ہیں، جہاں مداح ان کے لیے نیک تمناؤں اور مبارک باد کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔
مریم نواز کے ساتھ تصویر نہ ہونے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ، کیپٹن صفدر بھی بول پڑے
واضح رہے کہ لائبہ خان نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ میڈیا کی غیر ضروری توجہ سے دور رکھنے کو ترجیح دی ہے، جس کا عکس اس تقریب میں بھی نظر آیا۔
