بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کے خلاف کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شکایت ایک مقامی وکیل کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رنویر سنگھ نے گوا میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (International Film Festival of India) کی اختتامی تقریب کے دوران اپنی فلم کے ایک منظر میں کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں مانے جانے والے مقدس دیوتا چوونڈی دیوا کو نامناسب انداز میں پیش کیا۔
علی ظفر کا میشا شفیع پر ہتک عزت دعویٰ: ٹرائل کورٹ کو 30 دن میں فیصلہ دینے کا حکم
درخواست گزار کے مطابق مذکورہ دیوتا کو فلمی منظر میں ایک خوفناک کردار کے طور پر دکھایا گیا، جو نہ صرف مقامی مذہبی روایات کی توہین ہے بلکہ ہندو برادری کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچانے کے مترادف بھی ہے۔
شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ چوونڈی دیوا کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں ایک مقدس اور قابلِ احترام مذہبی علامت کی حیثیت رکھتے ہیں، اور ان کی اس نوعیت کی عکاسی معاشرتی ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ اس وقت ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں زیر سماعت ہے، جہاں کیس کی آئندہ سماعت 8 اپریل کو مقرر کی گئی ہے۔
ہانیہ عامر نے ڈمپلز سرجری سے بنوائے؟ کزن کا بیان سامنے آ گیا
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی نوعیت کی ایک شکایت سامنے آ چکی ہے، جس پر رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا کے ذریعے وضاحت اور معذرت جاری کی تھی
