Oil-and-Gas تیل و گیس

ڈیرہ بگٹی میں گیس کی نئی دریافت، ماڑی انرجی لمیٹڈ کا اعلان

ڈیرہ بگٹی: ماڑی انرجی لمیٹڈ نے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گیس کی نئی دریافت کا اعلان کر دیا۔ جس کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈیرہ بگٹی کے کلچاس ساؤتھ بلاک میں واقع تبری ون کنویں سے گیس دریافت ہوئی۔ گیس کے یہ ذخائر کنویں کی 7 ہزار 170 فٹ گہرائی میں پائے گئے۔

ابتدائی ٹیسٹ کے نتائج میں کنویں سے یومیہ 6.5 سے 11 ملین مکعب فٹ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) تک گیس کے بہاؤ کا تخمینہ لگایا گیا۔ جسے توانائی کے شعبے کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب کا پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار

ماہرین کے مطابق اس دریافت سے ملک میں گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ جبکہ توانائی کے مقامی وسائل میں اضافے کی امید بھی پیدا ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version