pti flag

پی ٹی آئی کے 2 اہم رہنماؤں نے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دیدیا

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی سے سابق اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور شبلی فراز مستعفی ہو گئے۔

دونوں رہنماؤں نے استعفیٰ سے متعلق سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو آگاہ کردیا۔قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی  تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عمر ایوب خان نے پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقریر ، پی ٹی آئی رہنما پر مقدمہ

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قانونی اور سیاسی مصروفیات کے باعث پولیٹیکل کمیٹی میں مؤثر کردار ادا کرنا ان کے لیے ممکن نہیں۔

سینئر رہنما نے کہا کہ وہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کارکن تھے، ہیں اور رہیں گے۔ تاہم پارٹی کے اندر فیصلے ادارہ جاتی انداز میں ہونے چاہیئیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

انہوں نے کہا کہ پارٹی کو درپیش موجودہ چیلنجز کے پیش نظر ذمہ داریوں کی واضح تقسیم ضروری ہے۔ تاکہ تنظیمی اور پارلیمانی امور بہتر انداز میں چلائے جا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version