پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اپنی خوبصورتی اور ٹیلنٹ کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مقبول ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ ہانیہ عامر نے اپنے گالوں کے ڈمپل نمایاں کرنے کے لیے ڈمپل سرجری کروائی ہے، جس کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے درمیان خاصی بحث دیکھنے میں آئی۔
آسکر نامزدگیوں کا انتخاب کیسے کیا جاتا ہے؟
اس حوالے سے ہانیہ کی قریبی رشتہ دار اور کزن نورین شاد نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام افواہیں بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں، ہانیہ کے ڈمپل اور قدرتی رنگت ہمیشہ سے موجود ہیں اور یہ کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری کا نتیجہ نہیں ہیں۔
نورین شاد کے مطابق، ہانیہ کی یہ خصوصیات بچپن سے ہی ان کا حصہ رہی ہیں، جس کی تصدیق ان کی اسکول اور کالج کے زمانے کی پرانی تصاویر سے بھی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہانیہ عامر نے 18 سال کی عمر میں فلم جانان کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا، اور گزشتہ ایک دہائی کے دوران ان کی خوبصورتی اور شخصیت میں آنے والی پختگی ایک فطری عمل ہے۔
نورین شاد نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی دیگر افواہوں کی بھی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر کی ذاتی زندگی سے متعلق پھیلائی جانے والی قیاس آرائیاں بھی حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
علی ظفر کا میشا شفیع پر ہتک عزت دعویٰ: ٹرائل کورٹ کو 30 دن میں فیصلہ دینے کا حکم
ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ جہاں متعدد مداحوں نے وضاحت کو سراہتے ہوئے ہانیہ عامر کی قدرتی خوبصورتی کی حمایت کی، وہیں کچھ صارفین نے افواہوں پر شک و شبہات برقرار رکھے۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کے تقریباً 19.5 ملین فالوورز ہیں، جبکہ حالیہ ڈرامہ میری زندگی ہے تو میں ان کے کردار آیرہ کو ناظرین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
