پاکستان کی مقبول اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی نومولود بیٹی کا نام باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے۔
اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کی بیٹی کا نام صوفیہ حسین رکھا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے خوبصورت تحفہ عطا کیا ہے۔
بھارتیوں کے غیر قانونی امیگریشن کا بڑھتا رجحان عالمی سیکیورٹی کیلئے چیلنج بن گیا
اقرا عزیز نے پوسٹ کے ساتھ مختصر کیپشن لکھا: “الحمٰدللہ”، جو خاندان میں نئی خوشی کی عکاسی کرتا ہے۔ جیسے ہی یہ خبر وائرل ہوئی، مداحوں اور شوبز شخصیات نے تبصرہ سیکشن میں مبارکبادوں اور دعاؤں کی بھرمار کر دی۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی طرف سے نیک خواہشات، دعاؤں اور گرمجوش مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بہت سے لوگوں نے ننھی صوفیہ کے لیے روشن مستقبل اور صحت و خوشی کی دعائیں کی ہیں۔
پاکستان کو ورلڈ کپ میں شرکت کرنی چاہیے یا نہیں؟ محمد حفیظ نے رائے دے دی

اس سے قبل اداکار یاسر حسین نے 24 جنوری کو انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری پہلے ہی شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بچی کا چہرہ اور نام ظاہر کیے بغیر اسپتال کی شناختی پٹی کی تصویر شیئر کی اور اقراء عزیز کا شکریہ ادا کیا تھا۔
واضح رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین نے 2019 میں شادی کی تھی، جبکہ ان کے ہاں پہلا بیٹا کبیر جولائی 2021 میں پیدا ہوا تھا۔
