پی ایس ایل 11 کے پلیئرز آکشن کے لیے کھلاڑیوں کی گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹگریز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مختلف فرنچائزز نے متعدد مقامی کھلاڑیوں کو ریٹینشن یا آکشن کے لیے ان کیٹگریز میں شامل کیا ہے۔
گولڈ کیٹگری میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے یا آکشن پول میں رکھا گیا ہے، جبکہ سلور کیٹگری میں 16 مقامی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایمرجنگ کیٹگری میں 14 کھلاڑیوں کو ریٹین یا آکشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
سلور کیٹگری میں ملتان سلطانز کے یاسر خان، عامر برکی، محمد جنید، ہمایوں الطاف، علی عمران اور عبید شاہ شامل ہیں۔
لاہور قلندرز کی جانب سے محمد اخلاق، محمد نعیم اور عازب کو سلور کیٹگری میں رکھا گیا ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد فائق اور حنین شاہ بھی اسی کیٹگری کا حصہ ہوں گے۔
پی ایس ایل پلیئرز آکشن ، سلور اور کیٹگریز رینیو کر دی گئی
پشاور زلمی کے عارف یعقوب اور مہران ممتاز، کراچی کنگز کے مرزا معمون اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے علی ماجد کو بھی سلور کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔
ایمرجنگ کیٹگری میں 14 کھلاڑیوں کو ریٹینشن یا ریلیز کے لیے رکھا گیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے سعد مسعود، محمد شہزاد اور غازی غوری، کراچی کنگز کے ریاض اللہ، فواد علی اور سعد بیگ اس کیٹگری میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پشاور زلمی کے معاذ صداقت، عبداللہ فضل اور علی رضا، ملتان سلطانز کے شاہد عزیر اور محمد ذوالفقار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد ذیشان اور شامل حسین جبکہ لاہور قلندرز کے مومن قمر بھی ایمرجنگ کیٹگری کا حصہ ہوں گے۔
