بالی ووڈ کے مقبول گلوکار اریجیت سنگھ نے فلموں میں پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
اریجیت سنگھ نے اپنے انسٹاگرام پر نئے سال کے تفصیلی پیغام میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب فلموں کے لیے مزید گانے ریکارڈ نہیں کریں گے اور کسی بھی نئی پلے بیک سنگنگ اسائنمنٹ کو قبول نہیں کریں گے۔
View this post on Instagram
پہاڑوں کی طرف چلتے پینگوئن کی ویڈیو کیوں وائرل ہو رہی ہے؟
گلوکار نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہیلو، سب کو نیا سال مبارک ہو۔ میں آپ سب کا دل سے شکر گزار ہوں کہ آپ نے برسوں مجھے بطور سامع بے حد محبت دی۔ میں خوشی کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ اب میں بطور پلے بیک ووکلسٹ کوئی نئی اسائنمنٹ قبول نہیں کروں گا، میں یہاں اس سفر کو ختم کر رہا ہوں۔ یہ ایک شاندار اور یادگار سفر تھا۔
انہوں نے مداحوں کے خدشات دور کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں نے موسیقی بنانا نہیں چھوڑا۔ میں صرف پلے بیک سنگنگ سے الگ ہو رہا ہوں۔ میں ایک آزاد فنکار کے طور پر اپنا سفر جاری رکھوں گا۔
گلوکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ماضی میں کیے گئے چند معاہدوں کے تحت کچھ منصوبے اب بھی زیرِ تکمیل ہیں، جس کے باعث رواں سال کے دوران چند نئے گانے ریلیز ہو سکتے ہیں۔ تاہم ان ذمہ داریوں کی تکمیل کے بعد وہ مکمل طور پر آزاد موسیقی پر توجہ دیں گے۔

اریجیت سنگھ کے اس اعلان نے اُن لاکھوں مداحوں کو حیران کر دیا جو اُن کے ابتدائی عروج کے سفر سے دو ہزار کی دہائی (2000s) سے مسلسل ان کی موسیقی کو فالو کر رہے تھے۔
بچوں پر تعلیمی دباؤ کی حقیقت: شہزاد رائے کا نیا گانا سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر مداحوں نے حیرت، اداسی اور شکرگزاری کا اظہار کیا، کیونکہ اریجیت سنگھ کی آواز گزشتہ برسوں میں بھارتی سینما کی ایک مستقل اور پہچانی جانے والی شناخت بن چکی تھی۔

